: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پیرس،25مارچ(ایجنسی) فرانس کے وسطی علاقے میں گزشتہ شب ایک مِنی بس ایک ہیوی ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں منی بس میں سوار 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بس سوئٹزرلینڈ سے پرتگال جا رہی تھی جسے نصف شب کے قریب حادثہ پیش آیا۔
مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مِنی بس کے 12 مسافر جو تمام کے تمام پرتگالی شہری تھے، ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں مِنی بس کا ڈرائیور اور ٹرک کے دونوں اطالوی ڈرائیور محفوظ رہے مگر وہ زخمی ہیں۔ پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔